مکہ میں دنیا کا سب سے بڑا گھومتا ہوا گنبد بنایا جائے گا

406

دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیکنالوجی فرم مکہ مکرمہ میں ایک گھومنے والا گنبد بنا رہی ہے۔اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں اس طرح کا سب سے بڑا گنبد ہوگا۔

عرب ٹی وی چینل کے مطابق پریمیئر کمپوزٹ ٹیکنالوجیز (پی سی ٹی) نامی اسی فرم سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے مقدس مقام مسجد الحرام میں سب سے بڑا گھومتا ہوا گنبد مکمل کرنے جارہی ہے۔یہ گنبد مسجد الحرام کے صحن کے اوپر بنایا جارہا ہے۔اس کا قطر 38 میٹر ہوگا۔اس کے نیچے ایک اور گنبد ہوگا اور وہ بھی ایک نظام کے تحت اس کے ساتھ ہی گھومے گا۔

پی سی ٹی کے پرنسپل آرکیٹکٹ گامی بوہم نے گھومتے ہوئے گنبد کی افادیت کے بارے میں بتایا ہے کہ رات کے وقت بالعموم موسم بہت خوش گوار ہوتا ہے اور اس مناسب درجہ حرارت میں ائیرکنڈیشننگ کے بجائے قدرتی آب وہوا سے لطف اندوز ہونے اور سانس لینے کو جی چاہتا ہے۔یہ منفرد گھومتا ہوا گنبد پی سی ٹی کا مکہ مکرمہ میں کوئی پہلا منصوبہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس فرم نے امریکی فرم ایپل کی نئی عمارت میں ’’اڑتی ہوئی‘‘ چھت بنائی ، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایپل کے نئے ہیڈ کوارٹرز میں سٹیو جابز تھیٹر کی پیالے کی شکل کی یہ چھت اور مدینہ منورہ میں سعودی عرب کی تیز رفتار ریلوے کے ایک اسٹیشن کی کھلی چھت بھی بنائی ہے۔اس ریلوے لنک کے ذریعے مدینہ منورہ کو جدہ اور مکہ مکرمہ سے ملایا گیا ہے۔