قطر کی پاکستان سے ثالثی کی درخواست

174
Islamabad , July 18 : Foreign Minister of the State of Qatar, Sheikh Mohammed bin Abdulrahman Al-Thani called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. NNI Photo

اسلام آباد (آن لائن +صباح نیوز)خلیجی ممالک کے درمیان تنازع پر قطر نے پاکستان کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے اور اس حوالے سے ثالثی کی بھی درخواست کی ہے۔منگل کو قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئے اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے مطالبات پر قطر کے جواب سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا۔ انہوںنے تنازع کے حل کے لیے امیر کویت کے کردار سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ جس پر نواز شریف نے امیر قطر کے مدبرانہ کردار کی تعریف کی۔قطری وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازعے کے حل کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ نوازشریف نے انہیں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کر ادی۔ اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان حکومت اور عوام خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تنازعات کا سفارتی حل چاہتا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران پر بھی تشویش ہے، سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ملک کر مخلصانہ کوششیںکرنا ہوں گی۔ اس موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔