ایرانی صدر حسن روحانی کے گرفتار بھائی ضمانت پر رہا

176

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں غبن کے الزام میں گرفتار صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے اِسنا کے مطابق حسین فریدون کی ضمانت تہران کی ایک عدالت نے منظور کی جس کے بعد انہیں پیر کی شب رہا کردیا گیا۔ حسین فریدون، صدر روحانی کے بھائی ہونے کے ساتھ ان کے اہم مشیر بھی ہیں اور ایران میں انہیں صدر کی آنکھیں اور کان کہا جاتا ہے ۔ ایرانی عدلیہ کے ایک ترجمان نے اتوار کو حسین فریدون کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف مالی بدعنوانی اور غبن کے کئی الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے سلسلے میں انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔