کے فورمنصوبے میں آغاخان یونیورسٹی کومتبادل جگہ دی جائے گی،وزیراعلیٰ

125

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لنک روڈ پر واقع ایجوکیشن سٹی پر اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا جس میں چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن، پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابرار شیخ اور آغا خان فائونڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کے-فور کی منصوبہ بندی کے باعث آغا خان یونیورسٹی کا تھوڑا سا حصہ متاثر ہو رہا ہے،جس کے لیے متبادل زمین دی جائے گی۔