شریف فیملی کے پاس اب کہنے کوکچھ نہیں بچا،عارف علوی

153

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ نواز شریف اخلاقی جواز نہ ہونے کے باجود بڑی ڈھٹائی سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان ہیں۔ شریف خاندان کی دولت ہمیشہ اقتدار میں بڑھتی رہی ہے۔ جے آئی ٹی میں اپنی صفائی پیش کرنے کے بجائے شریف خاندان اور انکے در باری عدالت کا وقت ضائع کرنے کے لیے جے آئی ٹی کے اراکین پر ہی اعتراض اٹھا رہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس ‘‘ نرسری میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ ،دیوان سچل، دوا خان صابر،قادری بھائی، افتخار فاروقی، طاہر ملک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔