سکھر، جماعت اسلامی کے وفد کی نو تعینات ایس ایس پی مسعود بنگش سے ملاقات

263

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے ایک وفد نے صوبائی رہنما عبدالحفیظ بجارانی کی قیادت میں سکھر کے نو تعینات ایس ایس پی مسعود بنگش سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، قیم ضلع مولانا سلطان احمد لاشاری بھی موجود تھے، جماعت اسلامی کے وفد نے ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش کو سکھر میںتقرر کی مبارک باد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ ان کے تقرر سے سکھر میں پولیس کے حوالے سے عوامی توقعات مزید پوری ہوں گی اور لوگوںکے جان و مال، عزت و آبروکے تحفظ اور امن و امان کے استحکام کے لیے سکھر پولیس پہلے سے مزید بڑھ کر اپنی ذمے دارایاں پوری کرے گی۔