پاکستان اسٹاک: اتار چڑھائو کے بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی

109
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کے روز کاروبارحصص میں اتار چڑھائو کا سامنا کرنے کے بعد شیئرز مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس350سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کے باعث انڈیکس 45400پوائنٹس سے کم ہو کر 45ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 45ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا اور سرمائے کا مجموعی حجم93کھرب روپے سے گھٹ کر 92کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغازسے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا۔بینکنگ ،سیمنٹ، اسٹیل ،موٹرزاورگیس سیکٹرز میں خریداری کے باعث کاروبار کے دوران انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا مگر سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے اور انہوں نے فروخت کے ساتھ سرمائے کے انخلا ء کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ کو سنبھلنے کا دوبارہ موقع نہیں مل سکا اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔جمعر ات کو مارکیٹ میںکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 358.78 پوائنٹس کم ہو کر 45059.93پوائنٹس پر آگیا ۔کے ایس ای30انڈیکس178.80پوائنٹس کی کمی سے 23491.48پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 155.04پوائنٹس کم ہو کر 31614.65پوائنٹس اورکے ایم آئی30 انڈیکس 702.34پوائنٹس کے خسارے سے 76562.36 پوائنٹس ہو گیا ۔جمعرات کو مارکیٹ میں مجموعی طور پر 360کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 99کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،243میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی طور پر14کروڑ81لاکھ 28ہزار90 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کے روز مارکیٹ میں 16کروڑ 55لاکھ 16ہزار140 حصص کے سودے ہوئے تھے۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ45ارب41کروڑ48لاکھ3ہزار788روپے گھٹ کر 92کھرب60ارب 82کروڑ17لاکھ 58ہزار222روپے رہ گیا ۔