امریکی ریاست نیو میکسیکو میں چہل قدمی کرتے ہوئے ایک دس سالہ بچے ا سپارکس جود کا پیر 12 لاکھ سال پرانے ڈھانچے سے ٹکر اگیا۔
اسپارکس نے نیو یارک ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا تو اچانک ہی اس کا پیر کسی چیز سے ٹکرایا اور وہ گر گیا۔ اس کے والدین نے جب اپنے گرے بیٹے کو اٹھایا تو ان کی نظر ایک کافی پرانے ہاتھی دانت سے مشابہ چیز پر پڑی جس پر انہوں نے نیو یارک اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹو ہوڈ سے رابطہ کیا۔
اس پر پروفیسر ہوڈ اور ان کی ٹیم نے ایک ہفتے کی تحقیق کے بعد اس حقیقت سے پردہ اٹھایا کہ یہ ایک کھوپڑی کی باقیات ہیں جو کہ آج سے 12 لاکھ سال قبل زمین پر موجو جانور سٹیگو ماسٹوڈن کی ہیں جس کی نسل نا پید ہو چکی ہے۔