کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات، محنت ،افرا دی قو ت ،ٹرا نسپو ر ٹ اور ما س ٹرانزٹ سید نا صر حسین شاہ نے سیکرٹری لیبر رشید سولنگی، کمشنر سیسی فا رو ق لغا ر ی کے ہمرا ہ سا ئٹ ایریا میں قا ئم و لیکا اسپتال کا دورہ کیا ۔دور ے کے دورا ن صوبا ئی وزیر نے مختلف شعبہ جا ت آر تھو پیڈک ،آ ئی سی یو ، سی سی یو ، اور دیگر وار ڈز کا معا ئنہ کیا اور اسٹا ف کی حا ضری چیک کی، جبکہ مر یضو ںکو دی جا نے والی سہو لیا ت اور صحت و صفا ئی کے حوالے سے با ز پر س کی ۔صوبا ئی وزیر محنت نے مریضو ں کی خیریت اوراسپتا ل میں در پیش مسائل سے آگا ہی حا صل کی جس پر مریضو ں نے اسپتا ل میں دی جانے والی سہو لیا ت پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا، تا ہم پا نی کی کمی کی شکا یت کی جس پر صوبا ئی وزیر محنت نے پا نی کی فو ر ی فرا ہمی کے احکا ما ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ مریضوں کی خدمت عین عبا دت ہے، لہٰذا انتظا میہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی نہ کرے۔ انہو ں نے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹا ف کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی ذمے دا ریا ں ایما نداری سے ادا کریں اور اس سلسلے میں کو ئی بھی کوتاہی نا قا بل بر دا شت ہو گی ۔اس موقع پراسپتا ل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی نوا ز گواٹی نے اسپتا ل میں دی جانے والی سروسز ،سہو لیا ت اور دواؤں کے حوالے سے صوبا ئی وزیر کو تفصیل سے آگا ہ کیا ،جبکہ اسپتا ل انتظا میہ کو در پیش مسائل متعلق بتا یا جس پر صوبا ئی وزیر نے ان مسائل کو جلد حل کر نے کی یقین دہانی کرا ئی ۔سید نا صر حسین شا ہ نے دورے کے دورا ن اسپتا ل میں نا کا رہ فر نیچر اور دیگر اشیا کو قا نو نی طر یقے سے نیلا م کر نے کی ہدایا ت بھی دیںتاکہ اسپتا ل میں صفائی کی صو ر تحا ل مزید بہتر ہو ۔ انہو ں نے ڈاکٹرز اور اسٹا ف کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے فرا ئض کی ادا ئیگی اور کار کر دگی بہتر بنا ئیں بصو ر ت دیگر ان کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق کارروائی کی جا ئے گی ۔