امریکا جیسے ناشائستہ ملک کا دورہ کبھی نہیں کروں گا‘ فلپائنی صدر

125

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ وہ امریکا جیسے ناشائستہ ملک کا دورہ کبھی نہیں کریں گے۔ ڈوٹیرٹے نے یہ بات امریکی قانون سازوں کی جانب سے ان کے دورے پر تنقید کے جواب میں کہی۔ اس سے قبل امریکی ریاست میساچوسٹس سے امریکی ایوانِ نمایندگان کے رکن جیمز مک گورن نے کہا تھا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈوٹیرٹے کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا، تو وہ احتجاج کریں گے۔