کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیاکی سب بڑی عارضی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور فروخت کے لیے لانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جمعہ کو11ٹرکوں پر مشتمل 2سو50 قربانی کے جانور کراچی پہنچ گئے۔ مویشی منڈی کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مویشی منڈی کا باضابطہ افتتاح اگست میں ہوگا۔سہراب گوٹھ پر قائم کی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا انتظام سنبھالنے والی ارشاد اینڈ کمپنی کے ایڈمنسٹریٹر ارشاد احمد نے بتا یا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کے لیے بلاکس کو ہموار کرنے کا عمل جاری ہے ، جب کہ منڈی میںعوام کی سہولت کے لیے روشنی کے انتظاما ت کیے جا رہے ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس دینی فریضے کی ادائیگی کے لیے آنے والے اور مویشیوں کے بیوپاریوں کو جانوروں کی خرید و فروخت میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں۔