انگلش کاونٹی کے بعد بنگلا دیش پریمیئرلیگ کا بھی سرفراز احمد سے معاہدہ

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی میں شاندار کارکردگی سے سرفرازاحمد نے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ قومی کپتان پرایک کے بعد ایک غیرملکی لیگز کے دروازے کھل رہے ہیں۔ انگلش کائونٹی یارکشائر کے بعد بنگلا دیش پریمیئرلیگ کی ٹیم کھلنا ٹائٹنز نے سرفرازاحمد کیساتھ معاہدہ کرلیا۔سرفرازاحمد نومبر میں پہلی باربنگلہ دیشی لیگ میں کھلنا ٹائٹنز کی جانب سے ان ایکشن ہونگے۔ سرفرازاحمد کے علاوہ شاداب خان اور جنید خان بھی کھلنا کی جانب سے کھیلیں گے۔ سرفرازاحمد آئندہ ہفتے کاونٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہورہے ہیں۔ سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ کاونٹی کرکٹ کھیلنا خواب تھا اس خواب کی تعبیر مل گئی ہے۔سرفرازاحمد نے کہا کہ یارکشائر کی جانب سے کھیلنا اعزاز کی بات ہے بطور کرکٹر اور کپتان ہردن کچھ نیا سیکھتا ہوں۔ وہ اپنی کاونٹی کو سرخرو کرانے اور فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرینگے۔