فاسٹ بولر حسن علی نے بی پی ایل کے بعد کیریبین لیگ سے بھی معاہدہ کرلیا

322

گوجرانوالہ (جسارت نیوز)چیمپئنز ٹرافی میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کیربین پریمیئر لیگ سے معاہدہ کرلیا۔فاسٹ بولر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کی کیربین لیگ کی فرنچائز سینٹ کٹس کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔سی پی ایل کے ابتدائی میچ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست بھی دے دی ہے۔حسن علی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی کومیلا سے پہلے ہی معاہدہ کرچکے ہیں۔ کیربین لیگ میں دنیائے کرکٹ کے کئی مایہ ناز کھلاڑی شریک ہوں گے۔ سینٹ کٹس کی ٹیم کی قیادت کرس گیل کررہے ہیں اور اس ٹیم میں پاکستانی آل رانڈر محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی برطانوی کلب یاکشائر سے لیگ کا معاہدہ کرچکے ہیں۔