مسجد اقصیٰ پر نئی اسرائیلی پابندیوں کے خلاف مظاہرہ

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلمانوں کے قبلہ اول اور تیسرے حرم ’مسجد اقصیٰ‘ میں قابض اسرائیلی حکومت کی نئی پابندیوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم پر غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم اور مسجد اقصیٰ پر عائد نئی صہیونی پابندیاں ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ مظاہرے میں صحافیوں، سماجی کارکنوں، مذہبی تنظیموں کے کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ مظلوم فلسطینی قوم نے ’جمعہ غضب برائے نصرتِ مسجد اقصیٰ‘ کے عنوان سے جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرے اور ریلیاںمنعقدکی تھیںاور دنیا بھر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کی نئی پابندیوں اور نمازیوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کے خلاف اپنے اپنے شہروں میں صدائے احتجاج بلند کریں۔گزشتہ ایک ہفتے سے مسجد اقصیٰ کے باہر احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔