ٹیکسٹائلز کی برآمدات کا حجم 12.452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

97

اسلام آباد(اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات کا حجم 12.452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2015-16ء میں شعبہ کی برآمدات کا حجم 12.447 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گذشتہ مالی سال میں شعبہ کی برآمدات میں0.04 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران وزیراعظم کی جانب سے برآمدات کے فروغ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی مسلسل کم ہوتی ہوئی برآمدات کے اضافہ میں معاونت حاصل ہوئی ہے۔ اورتوقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔