میکسیکو سٹی میں فوج کے ساتھ جھڑپ‘ 8 افراد ہلاک

107

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکیسکو سٹی میں منشیات کے مشتبہ اسمگلرز اور فوجیوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میکسیکو کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے دارالحکومت میں اس طرز کا یہ غیر عمومی واقعہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فوج کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد یہ مشتبہ منشیات کے اسمگلرز جلتی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں ہی میں فرار ہو گئے۔