آئی اے اے ایف ڈائمنڈ لیگ‘یوسین بولٹ کامیاب

142

پیرس( جسارت نیوز)جمیکا کے تیز دوڑ کے سپر ا سٹار یوسین بولٹ نے مناکو میں گذشتہ روز کی ڈائمنڈ لیگ میں 100میٹر کی دوڑ میں کامیابی حاصل کی جبکہ چین نے مردوں کی 4×100میٹر ریلے دوڑ میں کامیابی حاصل کی ، بولٹ جو 8 اولمپک اور 11عالمی طلائی تمغہ یافتہ ہے نے مناکو کے ا سٹیڈی موئس iiمیں 9.95سیکنڈ کے ساتھ آخری 30میٹر میں امریکا کے ایسیا ینگ کو شکست دیدی ، ینگ نے یہ فاصلہ 9.98جبکہ جنوبی افریقا کے اکانی سم بائیں نے 10.02سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا ، بولٹ لندن میں آئندہ ماہ ہونیوالی ورلڈ چپمپیئن شپ جہاں وہ 100 میٹر اور 4×100میٹر ریلے میں حصہ لیں گے جس کے بعد ا سپورٹس سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، امریکی خواتین نے 100میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں اپنی برتری جاری رکھی ، عالمی ریکارڈ یافتہ کینڈر ا ہیری سن (12.51سیکنڈ ) نے ملکی اتھلیٹ شاریکا نلوس کو پیچھے چھوڑدیا ، آسٹریلیا کی 2012ء کی اولمپک طلائی تمغہ یافتہ سیلے پیرسن چوتھے نمبر پر رہیں ، مردوں کی 4×100میٹرریلے ریس میں چینی اتھلیٹوں وو جائی چیانگ ، شائی جین یی ، سو بنگ ٹیان اور جانگ پیمنگ نے 38.19سکینڈ کے ساتھ اعزاز جیت لیا۔