انٹر یوسیزلیاری یوتھ فیسٹیول فٹبال کپ ‘یوسی 14کامیاب

121

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سندھ رینجرزوتعاون بابل اسپورٹس لیاری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن گبول پارک لیاری میں انٹریوسیزلیاری یوتھ فٹبال کپ میںیوسی 14نے یوسی 7کو 4-1سے زیر کیا ، رحمن اور یاسر نے2,2گول اسکور کئے،جبکہ ناکام سائیڈ کے جانب سے واحد گول جلیل نے کیا ، کواٹرفائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی، میچ کے مہمان خصوصی عبدالغفور یوسی 14کے چیئرمین تھے جن کا وقفے کے دوران دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ رحیم بخش بلوچ سیکٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن ،نیشنل بنک کے کوچ غلام شبیر بلوچ پاکستان رینجرز سندھ کے افسران اورٹورنامنٹ انچارج ابراہیم گلاب ،بھی موجود تھے مہمان خصوصی عبدالغفور یوسی 14کے چیئرمین نے میچ جیتنے پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک ایک ہزار کیش ایوارڈ دیا،رحمن نے 10ویںمنٹ میںایک گول اور یاسر نے 23ویں اور 32ویں منٹ میں لگاتار2 گول اسکور کرکے وقفے سے قبل 3-0سے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرلیا,وقفے کے بعد ناکام سائیڈ کے اسٹرائیکروں نے فاتح ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن فاتح ٹیم کی مضبوط دفاع اور گول کیپر کے شاندار کھیل کے سامنے بے بس نظر آئے ،ناکام سائیڈ کے جلیل نے 59ویں منٹ میں واحد گول کے ذریعے خسارے کو 3-1کردیا اسی طرح فاتح ٹیم کے رحمن نے 64ویں منٹ میں اپنے دوسرے گول کے ذریعے 4-1سے کامیابی سمیٹ لی ، ریفریز اختر،عبدالخالق نظر شباب،بشیراحمد ،شاہنواز ،عبدالباقی میچ کمشنرنظیر احمد اور عابد بلوچ تھے۔ میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے۔