نواز شریف کے لیے مواقع

234

zc_MUKHTAR GUHARجب بھی نواز شریف پر افتاد پڑی ہم نے ان کی خدمت میں یہ یاد دہانی ضرور کرائی جب وہ پہلی بار پرویز مشرف کی گرفت میں آئے تو ہم آگے بڑھے اور انہیں یاد دلایا کہ نواز شریف کو اپنی حکومت مضبوط کرنے کا ایک بہترین موقع ہاتھ آیا ہے اور وہ اللہ اور اس کے رسولؐ سے اعلان جنگ ختم کرنے کا زریں موقعے سے فائدہ اٹھائیں مگر انہوں نے اس موقعے سے فائدہ نہ اُٹھایا۔ اس کے بعد پھر وہ اپنی حکومت کے گرنے کا موقع دے گئے اور ہم نے پھر انہیں سود کی نحوست سے خبردار کیا مگر وہ اب تیسری بار حکومت گرنے کے حالات سے دوچار ہیں۔ کیا ایسے حالات اب بھی نہیں آئے کہ نواز شریف توبہ و استغفار کریں اور ایک بار پھر اس موقعے کو غنیمت جانیں اور پہلی فرصت میں سودی معیشت سے توبہ کرکے خود کو اور قوم کو بچالیں۔ اللہ اور اس کے رسولؐ سے مسلسل جنگ برپا
کرنے کا اب تک تو نتیجہ دیکھ لیا ہے اب آخری وقت ہے تمام ادھر ادھر کے انتظامات کرنے کے بجائے فی الفور اللہ اور اس کے رسولؐ اور قوم سے سودی نظام سے توبہ کا وقت ہے۔ کیا اب بھی آپ نہیں سمجھے کہ یہ جتنی مصیبتیں آپ پر پڑ رہی ہیں ان کا سب سے بڑا سبب سودی معیشت میں خود کو اور قوم کو مبتلا کرنا ہے۔ آپ اور پوری قوم سودی دلدل میں دھنسی پڑی ہے۔ خود کو بھی سودی دلدل سے نکالیے اور پوری قوم کو بھی اس سے فی الفور نجات دلائیے۔ کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ اللہ سے جنگ بند کریں، اللہ کی ناراضی سے باہر نکل کر چین کی زندگی گزاریں۔ شاید آپ ہماری اس درخواست پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور پوری قوم کو اور خود کو اس مشکل سے نکل آنے کے حل پر غور کریں گے۔ اللہ سے توبہ و استغفار ہی میں نجات بھی ہے۔ آپ کی بھی اور پوری قوم کی بھی۔ بہت دن ہوگئے 70 سال سے ہم سود میں لتھڑے ہوئے ہیں اس کی نحوست سے آپ بھی پریشان ہیں اور عوام بھی بے چین، اُٹھیے سودی معیشت سے نجات ہی میں ہم سب کی نجات ہے۔