المرکز اسلامی کے سامنے دوروزہ احتجاجی کیمپ24جولائی سے لگے گا

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر)المرکز الاسلامی فیڈرل بی ایریا بلاک 7کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق اس کی سابق حیثیت میں اس کی روح کے مطابق اب تک بحال نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت 24 اور 25 جولائی کو بعد نماز عصر المرکز اسلامی عائشہ منزل پر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، جنرل سیکرٹری ضلع وسطی محمد یوسف، امیر زون دستگیر نصرت اللہ و دیگر خطاب کریں گے۔