پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

177

نیوپورٹ(جسارت نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اور ان کے امریکی پارٹنرراجیو رام کی جوڑی نے ہال آف فیم ٹینس کے فائنل میں آسٹریلین جوڑی کوشکست دے کر ٹائٹل جیت لیا،فاتح جوڑی نے حریف کو6-4 ، 4-6 اور10-7 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔امریکاکے ساحلی شہرنیوپورٹ میں کھیلے گئے ایونٹ کے مینزڈبلزفائنل میں اعصام الحق اوران کے امریکی پارٹنرراجیورام کا فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا کے میٹ ریڈ اورجان اسمتھ کے پیئر کیساتھ ہوا،فیصلہ کن معرکے میں فاتح جوڑی نے پہلا سیٹ 6-4کے اسکور سے اپنے نام کیا ،دوسرے سیٹ میں آسٹریلوی جوڑی نے 4-6سے کم بیک کیا جبکہ تیسرے سیٹ میں فاتح جوڑی نے شاندار کم بیک کیا اور تیسرا سیٹ10-7سے اپنے نام کر کے آسٹریلوی جوڑے کو نہ صرف شکست دی بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکہ 1گھنٹہ اور 15منٹ تک جاری رہا۔یہ رواں سال اعصام کا 5واں اورکیرئیرکا 15واں ڈبلزٹائٹل ہے۔پاکستانی ٹینس اسٹاراس سال اے ایس بی کلاسک، بارسلونا اوپن، ایٹی پی سربٹون، اورانتالیہ اوپن ٹینس کے ڈبلزٹائٹل جیت چکے ہیں۔قبل ازیں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے سام گروتھ اور بھارتی حریف لینڈرپیس کا قصہ تمام کیا تھا۔