مصالحتی کورٹ نے 4 مختلف کیسوں میں ایک ہی خاندان کے افراد میں صلح کروا دی

179

رحیم یار خان (نمائندہ جسارت) مصالحتی کورٹ لڑے ہوئے اور روٹھے ہوئے خاندانوں کو ملوانے میں مصروف۔ مصالحتی کورٹ نے 4 مختلف کیسوں میں ایک ہی خاندان کے افراد میں صلح کروا دی۔ 4 مختلف فوجداری ڈائریکشن کیس جو کہ سول کورٹ بعدالت جناب محمد شاہد جوئیہ میں زیر سماعت تھے، جن میں ایک ہی خاندان کے افراد نے تھرڈ پارٹی کے زمین تنازع میں ایک دوسرے کے خلاف 337 کے مقدمات درج کروائے ہوئے تھے، جن کو مصالحتی کورٹ میں ریفر کیا گیا، جس میں مصالحت کار، سول جج ملک منیر احمد سلیمی نے دونوں فریقین کے موقف کو سنا اوردونوں فریقین کی باہمی رضا مندی سے آپس میں صلح کروا کر خاندان کے تمام افراد کو گلے لگوا دیا اور آپس میںپیار ومحبت قائم رکھنے کی دعا کی۔ اس موقع پر وکیل زاہد بنگش ودیگر بھی موجود تھے۔