چینی نمائش میں شرکت کرینگے ، صوبائی وزیر

127

لاہور (اے پی پی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہ چائنا کے شہر یرمکی میں ہونیوالی نمائش ایک ایسا تجارتی پلیٹ فارم ہے جو چائنا کو سائوتھ،سینٹرل اور ویسٹرن ایشیاء کے ممالک سے ملاتا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چائنا کی مارکیٹ میں شامل ہونا ایک بہت بڑی نعمت ثابت ہوگا،چائنا جاکر پاکستانی مصنوعات بیچنا اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہوگا ۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار پیر کو جی او آر ون میں پی بی آئی ٹی آفس میں ایک میٹنگ کے دوران کیا۔نمائش میں جیولری،مشینری،ٹیکسٹائل مصنوعات، ہارڈویئر مصنوعات،انجینئرنگ مشینری وغیرہ،گارمنٹس مصنوعات،ایگریکلچر سمیت متعدد مصنوعات شامل کی جائیںگی۔