پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان‘ 300پوائنٹس کا اضافہ

162
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس 45900پوائنٹس کی بلند سطح پر بندہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں90ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب روپے سے بڑھ کر94کھرب روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیا ۔سرمایہ کاراسٹیل ،کیمیکل ،گیس سیکٹرزسمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرگرم دکھائی دیے اور خریداری میں بھی دلچسپی ظاہر کی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45600، 45700، 45800 اور 45900پوائنٹس کی 4بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔اسٹاک مارکیٹ کے مطابق پاناما کیس کے حوالے سے چھائی بے یقینی کی کیفیت ختم ہورہی ہے جس کے باعث سرمایہ کار مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کر رہے ہیں اسی سبب مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کی جانب گامزن ہے ۔منگل کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں388.69پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100 انڈیکس45529.21پوائنٹس سے بڑھ کر 45917.90پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح 202.64 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 23956.13پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31927.35پوائنٹس سے بڑھ کر 32235.17پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں90ارب 16 کروڑ 79لاکھ81ہزار957روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم93 کھرب 52ارب32کروڑ46لاکھ24ہزار756روپے سے بڑھ کر 94کھرب42ارب 49کروڑ 26لاکھ 6ہزار 713روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز 22کروڑ35لاکھ 79ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 10ارب ریکارڈ کی گئی جبکہ پیرکے روز10کروڑ58لاکھ56ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو5ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روزمجموعی طورپر368کمپنیوںکاکاروبارہوا۔ج.س میںسے262کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،95میںکمی اور11کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ ،ازگار ڈ نائن 1کروڑ39لاکھ42ہزار ،اینگرو پولیمر 1کروڑ 39لاکھ ،عائشہ اسٹیل مل 1کروڑ34لاکھ اور دوست اسٹیل لمیٹڈ1کروڑ17لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے فلپ مورس پا ک کے بھائو میں 133روپے اور جوبلی لائف انشورنس کے بھائو میں 37.92روپے کا اضافہ جبکہ خیبر ٹوبیکو کے بھائو میں 41.99روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے بھائو میں 22.62روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔