ملک سعد شہید اکیڈمی سوات نے اسوا اکیڈمی اسلام آباد کو شکست دے کر فٹ بال سیریز جیت لی

270

سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمداسلم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور کھیلوں کے ذریعے ہی نئی نسل کو کئی معاشرتی برائیوں سے روکا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات اور اسلام آباد کی فٹ بال ٹیموں کی درمیان سیریز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے اور تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، گذشتہ دنوںملک سعدشہید فٹ بال اکیڈمی سوات نے اسوا ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے صدر اور سابق سیکرٹری اطلاعات ، پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن رانا تنویراحمد کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کیا، دورے کی دوران ایک فٹ بال سیریز کھیلنے کا اہتمام وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا، اس سے قبل ملک سعد شہید اکیڈمی 2مرتبہ 2015 ء اور 2016 ء میں جیت چکی ہے یہ دونوں سیریز سوات میں منعقد ہوئی تھیں،جس کا افتتاح سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمداسلم نے کیا، اس سیریز میں 3 ٹیموں نے حصہ لیا جن میںملک سعدشہید فٹ بال اکیڈمی سوات، اسوا اکیڈمی اسلام آباد ، فیڈکشن اکیڈمی اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھیں، ہر ٹیم نے 2,2 میچز کھیلے ،سیریز کے پہلے میچ میںاسواکیڈمی اسلام آباد نے فیڈکشن اکیڈمی اسلام آباد کو 2-0 گول سے شکست دی، وقفے تک اسو اکیڈمی کو فیڈکشن اکیڈمی کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی ،دوسرے ہاف میں اسو اکیڈمی نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا، کھیل کے پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں اسو اکیڈمی کی طرف سے ہادی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور دوسرے ہاف تیسرے منٹ میں ہادی نے ہی سکور کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کر دیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، فیڈکشن اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،دوسرے میچ میںملک سعدشہید فٹ بال اکیڈمی سوات نے فیڈکشن اکیڈمی اسلام آباد کو6-2 گول سے ہرا دیا، وقفے تک ملک سعدشہید فٹ بال اکیڈمی سوات کو فیڈکشن اکیڈمی کے خلاف 4-2 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں ملک سعدشہید فٹ بال اکیڈمی سوات نے مزید 2 گول کر کے مقابلہ 6-2گول سے جیت لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے عمر نے 2 جبکہ ارشد، شعیب، اسد،وقاص نے ایک، ایک گول کیا، فیڈکیشن اکیڈمی کی جانب سے دونوں گول حسیب نے کئے،سیریز کافائنل میچ اسو فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد اور ملک سعدشہید فٹ بال اکیڈمی سوات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں ملک سعدشہید فٹ بال اکیڈمی سوات نے اسو فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کو 2-0 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا،وقفے تک ملک سعدشہید اکیڈمی کو اسوا اکیڈمی کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں ملک سعد شہید اکیڈمی نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میںملک سعد شہید اکیڈمی کے شعیب نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، دوسرے ہاف کے 5 ویں منٹ انٹرنیشنل کھلاڑی محمد وقاص نے گو ل کرکے مقابلہ 2-0 کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا،اسوا اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،ریفریز کے فرائض شکیل، سلمان حیدر اور زوہیب آفریدی نے انجام دیئے،اس موقع پر رکن تحصیل کونسل سوات حاجی نواب مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے،حاجی نواب نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،کھلاڑیوں اور آرگنائزر کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیںاور سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی ہر کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کی جائے،انہوں نے سیریز کے کامیاب انعقاد پر اسوا فٹ بال اکیڈمی اورماڈل ٹائون فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر رانا تنویراحمد اور کوچ محمد صدیق بنگش کا مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ جولائی میں یہ سیریز سوات میں منعقد کی جائے گی،اسو فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے کھلاڑیوں میں نصیر آفریدی،محمد حمزہ، معین، مبین، شری، پوپو، تنزیل، حمزہ، ودود خان، ہادی، اسماعیل، ابراہیم، زین، ایوب خان، مانو اور اسد خان شامل تھے جبکہ محمدعثمان یامین اور محمد صدیق بنگش نے بالترتیب منیجر اور ہیڈ کو چ کے فرائض انجام دیئے،سعد اکیڈمی سوات ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد وقاص( کپتان) جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ارشد علی،شعیب، فرہاد، زریاب ، ذبیع اللہ، انعام اللہ، محمد بلال، شہزاد، حسنین، احمد، حمزہ، ناصر، الطاف، عمر، اسد علی اور مصطفی شامل تھے، رحمت علی اور محمد ایاز نے بالترتیب منیجر اور ہیڈ کو چ کے فرائض انجام دیئے۔