کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبد الجمیل خان نے دارالعلوم کورنگی کے قریب 3پولیس اہلکاروں سمیت ایک معصوم بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔وہ ضلعی ذمے داران، سیکرٹری مرزا فرحان بیگ، جمیل الدین قریشی، سیکرٹری اطلاعات قاسم جمال کے ہمراہ لانڈھی پولیس کمپاؤنڈ میں شہید پولیس اہلکار محمد افضل خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بھائی ساجد اور صاحبزادوں حمزہ اور اسد سے ملاقات کی اور ان کے والد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اوررمرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔