یوبی ایل اور نیسلے پاکستان کے درمیان ویلیو چین فنانسنگ کا معاہدہ

163

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یو بی ایل اور نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے درمیان ویلیو چین فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے ۔سال 2016 ء کے لیے پاکستان کے بہترین بینک ، یو بی ایل نے دنیا کی معروف غذائیت ، صحت اور فلاح و بہبود کی کمپنی ، نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ویلیو چین فنانسنگ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت یو بی ایل اور نیسلے پاکستان باہمی شراکت میں نیسلے پاکستان کے رجسٹرڈ ڈیری فارمرزکومناسب شرح پر مالی امداد کے لیے تعاون کی سہولت مہیا کریں گے۔