ممبئی میں کثیر منزلہ عمارت زمین بوس‘ 12افراد ہلاک

125

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کثیر منزلہ رہایشی عمارت زمیں بوس ہوگئی، واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 12 سے زائد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ منگل کے روز گھاٹکوپار کے مضافات میں ہوا، جس میں، حکام کے مطابق 9 افراد زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کئی افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہی 2 افراد اْس وقت ہلاک ہوئے جب مشرقی بھارت کے شہر کولکتہ میں ایک 100سالہ قدیم عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ بھارت میں قدیم عمارات کا گرنا غیر معمولی بات نہیں، جہاں ٹھیکے دار ضابطوں کے نفاذ کی پابندی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اور اس کی وجہ عام طور پر غیر معیاری مواد یا بغیر اجازت کی اضافی منزلیں تعمیر کیا جانا ہے۔