موجودہ گورننگ باڈی کا آخری اجلاس‘شہریار خان آج وطن واپس آئیں گے

164

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ گورننگ بورڈ کا آخری اجلاس 28 جولائی کو شیڈول ہے۔ اجلاس کی صدارت کیلئے شہریار خان آج برطانیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ پی سی بی آئین کے مطابق 2 ناموں میں سے ایک نام کو گورننگ بورڈ نے چیئر مین منتخب کرنا ہے۔ 25 مئی کو سالانہ کونسل اجلاس میں نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین بنانے کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔ اگرچہ انتخاب میں کونسل کی اس قرارداد کا کوئی عمل دخل نہیں، لیکن بورڈ کے اعلی عہدیداروں کے ارادے ظاہر کرتے ہیں کہ نجم سیٹھی ہی چیئرمین بنیں گے۔ 28جولائی کو پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان متوقع ہے۔ انتخابات تک چند روز کے لیے بورڈ میں کوئی چیئرمین نہیں ہوگا، جبکہ 6 اگست سے نیا گورننگ بورڈ کام شروع کرے گا۔