زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، چوہدری عبداللطیف

134

فیصل آباد (اے پی پی ) پاکستان کسان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہاہے کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ بیس برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائے گی جبکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرناہوں گے، میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوںنے بتایاکہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔