فرانس کے جنگلات میں آگ کے باعث 10 ہزار افراد کی نقل مکانی

107

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی فرانس میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ گزشتہ روز مزید بھڑک اٹھی، جس کے بعد یہ حفاظتی اقدامت اٹھانے پڑے۔ قابو سے باہر ہو جانے والی آگ بجھانے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ کے سیکڑوں اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل فرانس نے اپنے ہمسایہ یورپی یونین ممالک سے آگ سے نمٹنے کے لیے درخواست کی تھی۔ حکام کے مطابق تقریبا 4000 ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ سے 12 اہل کار زخمی جب کہ 15 پولیس اہل کار دھوئیں کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔