گال ٹیسٹ‘ بھارت نے سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میں 399رنز بنالیے

140

گال(جسارت نیوز)سری لنکا اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت نے 3وکٹوں کے نقصان پر399رنز بنا لیے ۔بھارت کی جانب سے چتیشور پجارا144اور ریہانے 39رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بھارت نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مہمان ٹیم نے آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کو ٹیسٹ کیپ دی۔بھارت نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک90اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر 399رنز بنا لیے ۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 190،موکنڈ12اور ویرات کوہلی3رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے چتیشور پجارا144اور ریہانے 39رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔