خالد لطیف کا ایک مرتبہ پھر ٹریبیونل پر اعتراض

222

لاہور(جسارت نیوز) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی کارروائی پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی کارروائی پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں ، کرکٹر کے وکیل نے ایک بار پھر ٹریبیونل پر عدم اعتماد کرتے ہوئے درخواستیں بھجوا کر مزید کارروائی کی استدعا کی ہے۔ خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل میں یکطرفہ کارروائی پر اعتراضات کرتے ہوئے بیان حلفی جمع کر وایا گیا ہے۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری غیرموجودگی میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور گواہان پر جرح کا موقع نہ دے کر ہمارا کیس کمزور کیا گیا، اس لیے گواہان پر جرح کی اجازت طلب کی ہے۔واضح رہے کہ خالد لطیف اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ٹریبیونل کا بائیکاٹ کر چکے ہیں، انہوں نے ٹریبیونل کی تشکیل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کی تھی، سنگل بنچ کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر ڈویژنل بنچ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن وہاں بھی ان کی درخواست کو رد کر دیا گیا تھا۔