الخدمت ویمن ونگ کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں،راناوجاہت

177

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان میں خدمت کے بہترین کام کر رہی ہے، اس کے منصو بے نہ صرف خواتین بلکہ کمزور طبقات کے لیے ہیں جن کا مقصد انہیں اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے، یہ بات چیئر یٹی آسٹریلیا انٹر نیشنل کے چیئر مین رانا وجاہت علی خان نے الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے دفتر کے دورے کے مو قع پرذمے داران سے ملاقات میں کہی ۔ اسسٹنٹ سیکر ٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اعجاز اللہ خان اورراشد قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ،اس موقع پر ویمن ونگ ٹرسٹ کی مرکزی چیئر پرسن شہناز اقبال ،وائس چیئر پرسن نوید ہ انیس ،شیریں ارشد و دیگر ذمے داران موجود تھیں ،چیئر مین چیئر آسڑیلیا انٹر نیشنل نے ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں کام ہو تے دیکھا،انہوں نے ویمن ونگ ٹرسٹ کے منصوبوں بالخصوص جہیز باکس پروگرام کو سراہا اور اپنی جانب سے پھر پور تعاو ن کی یقین دہا نی کرائی ،انہوں نے ٹرسٹ کے کاموں اور جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ آسٹریلیامیں قائم ویمن سپورٹ سینٹرایک ہی طرح سے کام کر رہے ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ الخدمت ویمن ونگ خد مت کے کاموں کو مزید وسعت دے گی، دونوں جانب سے باہمی تعاون کی ایک یاد داشت پر بھی اتفاق کیا گیا ۔