تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا‘آملہ کا عزم

168

لندن (جسارت نیوز) جنوبی افریقا کے شہرہ آفاق بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ مایہ ناز بلے باز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ تو نہ کرسکے تاہم اب میزبان ٹیم کو سیریز میں شکست دینگے تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کو سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔