سعودی ولی عہد کی امریکی فوجی جنرل سے عسکری تعاون پر بات چیت

92

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوجی جنرل جوزف فوٹیل نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ عسکری امور، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون، انتہا پسندی کی روک تھام اور خطے کے دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جدہ کے ’پیس پیلس‘ میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع،مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمن البنیان، بری فوج کے چیف جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز، ڈائریکٹر جنرل محکمہ دفاع ھشام آل الشیخ اور وزارت دفاع کے عسکری مشیر میجر جنرل انجینئر طلال العتیبی بھی موجود تھے۔