عثمان پبلک اسکول کے تحت اساتذہ کیلیے ریفریشر پروگرام کا انعقاد

176

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عثمان پبلک اسکول سسٹم کے تحت بحریہ آڈیٹوریم میں اساتذہ کے لیے ریفریشر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی جناب شاہد وارثی ڈائریکٹر آفاق، عثمان پبلک اسکول کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر سید معین الدین نیر،ڈائریکٹر جناب اکرم قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ فرحانہ اسلم صاحبہ، اسکول کی 18 شاخوں کے تمام پرنسپلز اور اساتذہ سمیت دیگر ذمے داران و ارکان نے شرکت کی۔ جناب شاہد وارثی نے ورک شاپ کروائی جس کے سیشن میں تمام شرکاء نے بھرپور طریقے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، جناب معین الدین نیر صاحب نیشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم قابل افراد کا ایک ادارہ ہے جن کی صلاحیت سے والدین آگاہ ہیں اور وہ اپنے بچوں کے داخلوں کے لیے عثمان پبلک اسکول پر ہی اعتماد کرتے ہیں، جس کو مد نظر رکھتے ہوے ہم اپنیسسٹم کی شاخوں میں مزید اضافہ کریں گے، جناب اکرم صاحب نے عثمان پبلک اسکول سسٹم کے ملازمین کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور بچوں کی تربیت کے لیے اساتذہ کو مزید ٹریننگ سیشن فراہم کرنے کا اعادہ کیا، محترمہ فرحانہ اسلم صاحبہ نے بھی سسٹم کو مزیدوسعت دینے کا عزم کیا آخر میں اقبال شیرازی صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا، شرکاء کے لیے تواضع کا بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔