امریکا: تفریحی پارک میں حادثہ‘ نوجوان ہلاک‘ 7 زخمی

171

کولمبس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک میلے کے افتتاح کے موقع پر تفریحی پارک میں حادثے کے دوران ایک نوجوان ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ اوہائیو کے گورنر جان کاسش کے مطابق میلے میں فائر بال نامی ایک کھلونا ٹکڑے ٹکڑے ہوتے ہوئے پاس کھڑے افراد پر گر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ ریاست کے محکمہ زراعت کے ڈاریکٹر ڈیوڈ ڈینیلز نے بتایا کہ میلے میں رکھے گئے تمام کھلونوں کی دوبارہ سے جانچ پڑتال کی گئی ہے جن میں سے 4 کھلونے خراب نکلے۔