سائوتھ ایشن ٹیبل ٹینس قومی ٹیم 2 چاندی ایک کانسی کا تمغہ لینے میں کامیاب

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویٹرنز ٹیبل ٹینس ٹیم نے سری لنکا میں معقد ہ سائوتھ ایشن ویٹرنز ٹیبل ٹینس چمپئین شپ میں 2 سلور اور ایک برانز میڈل جیت لیا ۔ سری لنکا کے شہرکولمبو میں ہونے والے اس ایونٹ میں 10 ٹیموں نے شرکت کی تھی جس میں پاکستان کی 2 ٹیمیں شامل تھیں ۔عاصم قریشی اور ناظم اشرف پر مشتمل پاکستان ون ٹیم کو فائنل میں بھارت کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد2-3 سے شکست ہوگئی اور اس نے سلور میڈل اپنے نام کیا ۔پاکستان کے عاصم قریشی کو سنگلز کے فائنل میںبھی مات ہوئی انہیں سلور میڈل ملا۔فرخ کمال اور شہزاد یوسف پر مشتمل پاکستان ٹوٹیم نے ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلا جہاں اسے شکست ہوئی تاہم اس نے مالدیپ کو 1-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اور برانز میڈل حاصل کیا ۔ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے عاصم قریشی ،شہزاد یوسف ،فرخ کمال ،حسن امام اور ناظم اشرف نے شرکت کی تھی فائنل کے مہمان خصوصی سرلنکا ویٹرنز ایسوسی ایشن کے صد رایم لافیراورسادیسی نراشا اسٹٹ سیکریٹری سری لنکا ٹیبل ٹینس فیڈ ریشن بھی موجود تھیں ۔جنہوں نے انعامات تقسیم کیے۔