حساس معلومات افشا ہونے پر 2 سوئیڈش وزرا برطرف

143

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سویڈن حکومت کے 2 وزرا کو حساس معلومات کے افشا ہونے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان میں وزیر داخلہ اندرس بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں ان ہی کی درخواست پر وزارت سے علاحدہ کیا ہے۔ دوسری خاتون وزیر برائے انفراسٹرکچر انا ژوہانسن ہیں۔ ان وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعظم اسٹیفن لوویئن نے کہا ہے کہ وہ منصب وزارتِ عظمیٰ سے علاحدہ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ معلومات کے افشا کیے جانے پر حکومت کو سماجی و سیاسی حلقوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سویڈش وزیراعظم قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔