دوہزار سترہ کے کمرشل پائلٹس بلندی پر اڑنے کو تیار

185

فیصل آباد(کامرس نیوز) مقامی ایوی ایشن انڈسٹری میں پیشہ ورانہ مہارت کے بلند ترین معیار قائم کرنے کے ویژن کے تحت شاہین ائرفلائنگ ٹریننگ اسکول (SAFTS)سے گریجویشن کرنے والے کمرشل پائلٹس کے پہلے بیچ کی تقریب اسناد فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔یہ بیچ14 ایوی ایشن پروفیشنلزپر مشتمل تھا جنہوں نے اس اسکول سے پہلا کمرشل پائلٹ لائسنس کورس (CPL-I)پاس کیا۔تقریب اسنا دکے انعقادکا مقصد اس موقع کو یادگار بنانا اوراسٹوڈنٹس نیز فیکلٹی کو اعزازات سے نوازنا تھا جنہوںنے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے انتھک محنت کی ۔ شاہین ائرانٹرنیشنل لمیٹڈ کے چیئرمین، کاشف صہبائی کے ہمراہ دیگر سینئر اہلکاروں نے کامیاب اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شاہین ائرکی فیملی میں خوش آمدید کہا۔ اس کورس کے اختتام پر 14گریجویٹس نے PCCAسے منظور شدہ CPL/IR لائسنس حاصل کیا۔گریجویٹس کے جوش و جذبے میں اضافہ کرتے ہوئے کاشف صہبائی نے کہا،’’ہمارے ٹریننگ اسکول سے پاس ہونے والے ہر شخص پرمجھے فخر ہے جوکہ پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی خدمت کریںگے۔ شاہین ائر کی پوری فیملی آپ کو خوش آمدید کہتی ہے اور سمجھتی ہے کہ آپ اپنے فرائض دیانتداری اور جذبے سے انجام دیں گے۔ میں فیکلٹی کو بھی ان کی زبردست سپورٹ کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوںکہ انہوں نے اسے ایک زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔شاہین ائرفلائنگ ٹریننگ اسکول پاکستان کے ممتاز ٹریننگ اسکولوں میں سے ایک ہے جہاں ہم پرجوش افراد کو ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے اور آسمانوں کی بلندی پر اڑنے کے قابل بناتے ہیں۔‘‘ 1993ء میں اپنے قیام کے وقت سے گزشتہ چوبیس برسوں کے دوران شاہین ائر نے ایوی ایشن انڈسٹری کو ماہر ایوی ایشن پروفیشنلزکی فراہمی میں نمایاں حصہ لیا ہے۔ اس وقت بھی اکیڈی پائلٹس کو تربیت دیتی ہے اور آئندہ برسوں کے دوران اپنی گنجائش میںا ضافے کی کوشش کر رہی ہے۔