انٹریو سیز لیاری یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ

379

کراچی( اسٹاف رپورٹر )زیر اہتمام پاکستان سندھ رینجرزوتعاون بابل اسپورٹس لیاری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن گبول پارک لیاری میں جاری انٹر یوسیزلیاری یوتھ فٹبال کپ میں دو سیمی فائنل کھیلے گئے ،پہلے سیمی فائنل میں یوسی 14نے ٹورنامنٹ کی فیوریٹ ٹیم رینجرز کو 2-0سے ٹھکانے لگادیا ،جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں یوسی 11نے یوسی 9کو بھی اسی مارجن سے شکست دے کر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی ۔پہلے سیمی فائنل میںیوسی 14اور رینجرز کے درمیاں سخت اورکانٹے دار مقابلہ رہا ،رینجرز کے کھلاڑیوں نے یوسی 14کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن گول کرنے میں ناکام نظر آئے ، یوسی 14کے مصطفی نے 62 ویں اوررحمن نے85ویں منٹ میں ایک ایک گول کرکے 2-0سے کامیابی حاصل کرلی اور فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی ، دوسرا سیمی فائنل یوسی 9اوریوسی 11کے درمیاں کھیلا گیا جو سنسنی خیز اور دلچسپ رہا ، فاتح ٹیم کے عقیل نے 24ویں منٹ میں گول کرکے وقفے سے پہلے 1-0سے برتری حاصل کرلی ،مہمان خصوصی بخت ڈی ایس آر کے والدگل غوض اور شاہد تاج سیکٹری ڈی ایف اے ملیر تھے جن کا وقفے کے دوراں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ رحیم بخش بلوچ سیکٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن ،نیشنل بنک کے کوچ غلام شبیر بلوچ پاکستان رینجرز سندھ کے افسران اورٹورنامنٹ انچارج ابراہیم گلاب ،بھی موجود تھے،کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی فاتح ٹیم کا پھلہ بھاری رہا عاطف نے 73ویں منٹ دوسرا گول اسکور کرکے 2-0سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی ،فائنل یوسی 14اوریوسی 11کے درمیاں پیپلزاسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، ریفریز اختر،عبدالخالق نظر شباب،بشیراحمد ،شاہنواز ،عبدالباقی میچ کمشنرنظیر احمد اور عابد بلوچ تھے میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے ۔