شرجیل خان کے کیس کی سماعت آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی

186

لاہور (جسارت نیوز ) ا سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی سماعت آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو فریقین تحریری دلائل جمع کروائیں گے جس کے بعد ٹربیونل کیس کا فیصلہ کرے گا۔ شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہم نے شہادتوں سے ثابت کر دیا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے جبکہ دوسری طرف پی سی بی کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ فیصلہ حقائق پر مبنی ہو گا اور ہمارے حق میں آئے گا۔ ٹربیونل میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 2 ڈاٹ بالز میرٹ پر نہیں پلاننگ کے تحت کھیلی گئیں۔