فوجی اسکینڈل پر جاپانی وزیر دفاع نے استعفا دے دیا

119

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر دفاع تومومی اِنادا نے جنوبی سوڈان میں اپنی فوج کے ایک اسکینڈل کی خبروں پر استعفا دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اِنادا نے امن مشن کے دوران اپنے فوجیوں سے متعلق تفتیش میں مداخلت کرنے کے جواز میں استعفا دیا ہے۔ وزیر دفاع نے اظہار ندامت کے ساتھ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفا وزیراعظم شینزو آبے کو پیش کر دیا جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔