نوازحکومت اللہ کے عذاب کی لپیٹ میں آئی ہوئی ہے، مفتی طاہر مکی

238

ٹنڈو آدم (پ ر) نوازشریف پر اللہ کی پکڑ ہے، سوشل میڈیا پر توہین رسالت کرنے والوں کو نہ پکڑا،ممتاز قادری کو پھانسی دی،جمعہ کی چھٹی ختم کرکے یہودیوں کاساتھ دیا ،قادیانیوں کو بھائی کہا،نواز لیگ ان تمام اقدامات پر نظر ثانی کریں ،توہین رسالت قانون پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں ’’تحفظ ختم نبوت ڈے‘‘منایاگیا،جسمیں مفتی محمد طاہر مکی ،شبان ختم نبوت سندھ کے صدر محمد محرم علی راجپوت،مفتی نافع مصطفےٰ انڈھڑ ،حافظ محمد زاہد ،قاری محمد اکرم ،حافظ عبدالرحمان الحذیفی ،حافظ شیر اسامہ بن طاہر ،مرید خان بلوچ، شیرجان بلوچ،ودیگر نے جمعہ کے اجتماعات ،وتنظیمی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے جمعہ کی چھٹی ختم کی ،ممتاز قادری کو پھانسی دیکر توہین رسالت آئین کو بالکل ختم کرنے کی ہرکوشش کی،ملعونہ آسیہ مسیح کو عدالت سے سزاپانے کے باوجود عملدرآمد سے روکے رکھا،سوشل میڈیا پر بدترین توہین رسالت کرنے والوں کو گرفتارنہیں کیا گیا ،سوشل میڈیاپر توہین رسالت کے مقدمہ کا فیصلہ نہ سنائے جانے کے لیے عدالت پر دباؤ ڈالا گیا یہ چند ایسی خطائیں ہیں کہ خیانت، چوری، ڈاکہ زنی سے خطرناک ہیں، نوازحکومت اللہ کے عذاب کی لپیٹ میں آئی ہوئی ہے لیکن اب بھی وقت ہے نواز شریف اپنے ان کیے ہوئے گناہوں پر اشک ندامت بہائے اللہ کے حضور معافی مانگے اور توہین رسالت آئین میں ترمیم نہ کرنے ،جمعہ کی تعطیل بحال کرنے، ممتاز قادری کی سزائے موت کالعدم کرنے کے عہد کیساتھ ساتھ اور بدترین گستاخان رسول قادیانیوں کو بھائی کہنے والے گناہ سے رجوع کرے تو اللہ کاعذاب اب بھی رحمت میں بدل سکتا ہے ، علما کرام نے جمعہ کے اجتماعات میں مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو آئین کا پابند بنایا جائے اور ان کوپاک فوج سے نکالاجائے ۔