کرپشن کیس‘ شرجیل میمن و دیگر کے خلاف فرد جرم مؤخر

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ‘ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔جمعہ کے روز احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے موقع پر شرجیل میمن پیش ہوئے جبکہ ملزم عاصم عامر خان پیش نہ ہوسکے جس کے باعث شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف فردجرم مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے 2 اگست کو تمام ملزمان کو پیش ہونے اور حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیاہے۔دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چودھری نثار کا وزارت اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے اور یہ ن لیگ کا اندرونی معاملہ ہے،چودھری نثار کو برا آدمی نہیں سمجھتا۔ ن لیگ نے جس طرح دوسروں کے ساتھ کیا لگتا ہے ان کے ساتھ اسی طرح ہوگا۔