جاپان کا درآمدی منجمد بڑے گوشت پر ٹیکس کی شرح 50 فیصد کرنے کا اعلان

273

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے بڑے گوشت کی پروسسنگ کی ملکی صنعت کو سہارا دینے کے لیے امریکا اور دوسرے ممالک سے درآمدی منجمد بڑے گوشت (فروزن بیف)پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔جاپان کی وزارت خزانہ کے مطابق امریکا اور دوسرے ممالک سے درآمد کیے جانے والے فروزن بیف پر یکم اگست سے ٹیرف کی شرح 50 فیصد کر دی جائے گی جو اس وقت 38.5 فیصد پر ہے۔جاپان نے رواں سال اپریل تا جون کے عرصہ میں 89,253ٹن فروزن بیف درآمد کیا جو کہ گذشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 17.1فیصد زیادہ رہی ہے۔