جماعت اسلامی غربی کاتربیتی اجتماع کل ہوگا،حافظ نعیم خطاب کریں گے

149

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تربیتی اجتماع امید واران رکنیت جماعت اسلامی ضلع غربی اتوار 30جولائی صبح 10:00 تا دوپہر 1:30 بجے دفتر جماعت اسلامی ضلع غربی میں ہوگا۔تربیتی اجتماع امیدواران سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق خصوصی خطاب کریں گے۔ تربیتی اجتماع امیدواران میں پہلا سیشن درس قرآن ماسٹر امین اللہ، دوسرا سیشن درس حدیث مفتی عطا الرحمن تیسراسیشن گروپ ڈسکشن نائب قیم جماعت اسلامی ضلع غربی خالد زمان شیخ کی زیرنگرانی ہوگا، جس کے بعد خصوصی خطاب ہوں گے۔ناظم تربیت جماعت اسلامی ضلع غربی محمد عارف خان نے امیدواران رکنیت کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔
جماعت اسلامی/غربی