سام سنگ کو سال کی دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ توڑ خالص منافع حاصل

225

سیؤل (اے پی پی) جنوبی کورین فرم سام سنگ کو سال کی دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ توڑ خالص منافع حاصل ہوا ہے۔سام سنگ کے مطابق ان کے آپریٹنگ پرافٹ میں اپریل تا جون کے عرصہ میں 72.9 فیصدسے 14.07کھرب وون (12.6 ڈالر)اضافہ ہوا ہے جبکہ گلیکسی ایس ایٹ اور مموریز چپس کی زیادہ فروخت کی وجہ سے ان کے خالص منافع میں گذشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے نسبت 90 فیصد سے 11.05 کھرب وون اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ پانچ سال کا بہترین پہلا منافع ہے۔