سمر ہاکی کیمپ میں بچوں کی دلچسپی

86

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی کی جانب سے لگائے گئے سمر کیمپ میں بچوں کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 20جولائی سے لگائے گئے کیمپ میں روز بروز بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور بچے اپنے مقررہ وقت سے قبل ہی اپنے والدین کے ہمراہ گراؤنڈ میں پہنچ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے کیمپ کے دورے کے موقع پر بچوں کے ہمراہ کیمپ آنے والے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جمیل احمد خان بچوں پر خصوصی محنت کر رہے ہیں اور ان کے ساتھی بچوں کو ہاکی سے متعلق بنیادی تیکنیکس سکھا رہے ہیں جنہیں بچے بہت جلد سیکھ کر عملی طور پر کر کے بھی دکھاتے ہیں انشاء اللہ ان ہی بچوں میں ہمارے ملک کے مستقبل کے ہیروز نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہی نوجوان نسل کو جرائم ، نشہ اور دیگر بری عادات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔